30 نومبر، 2008، 12:18 PM

متحدہ جہاد کونسل

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم کئی تنظیموں پر مشتمل جہاد کونسل نے ممبئی حملوں کی مذمت کی ہے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم  کئی تنظیموں پر مشتمل جہاد کونسل نے  ممبئی حملوں کی مذمت کی ہے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند ایک درجن کشمیری عسکری تنظیموں پر مشتمل اتحاد متحدہ جہاد کونسل نے ممبئی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاد کونسل ان حملوں میں ملوث نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند ایک درجن کشمیری عسکری تنظیموں پر مشتمل اتحاد متحدہ جہاد کونسل نے ممبئی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاد کونسل ان حملوں میں ملوث نہیں ہے۔متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جہاد کونسل یا اس میں شامل کوئی بھی تنظیم ممبئی بم حملوں میں ملوث نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ متحدہ جہاد کونسل یا اس کی کوئی رکن تنظیم ممبئی حملوں میں ملوث نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے متحدہ جہاد کونسل کے ضابطہ اخلاق کے مطابق عام شہریوں کو نشانا بنانا ایک جرم ہے اور یہ کہ کسی بھی عسکری تنظیم یا عسکریت پسند کو یہ اجازت نہیں کہ وہ کسی عام شہری کو نشانہ بنائے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ جہاد کونسل کی کارروائیاں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر تک ہی محدود ہیں اور یہ کہ ہمارا ہدف صرف بھارتی فوج ، ان کی تنصیبات اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار ہیں۔‘

سید صلاح الدین نے جو کشمیری عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ بھی ہیں اپنے بیان میں ممبئی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عام شہریوں کی ہلاکتو پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

News ID 792379

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha