16 اکتوبر، 2008، 12:43 PM

لاوروف

ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں غیر تعمیری اقدام ہے

ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں  غیر تعمیری اقدام ہے

روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس بعض مغربی ممالک کی طرف سے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگانے کے اقدام کو غیر تعمیری اورغیر ضروری سمجھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے کل امریکی کانگریس کی خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ " ہاوارڈ"  کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ روس بعض مغربی ممالک کی طرف سے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگانے کے اقدام کو غیر تعمیری اورغیر ضروری قراردیتا ہے۔ لاوروف نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں غیر مؤثر اور بےہودہ ثابت ہوئی ہیں مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے بعض مغربی اتحادی ممالک کی طرف سے ایران کے خلاف پابندیوں کی روس اور چین سخت مخالفت کررہے ہیں اور امریکہ کو ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور اب تو امریکی اقتصاد بھی شدید بحران کا شکار ہوگيا ہے۔

 

News ID 766292

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha