مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں شہری ہوا بازی کی بڑی کمپنی جیٹ ایئر ویز کے سینکڑوں ملازمین نے اچانک نوکری سے نکالے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ کمپنی نے تقریبا دو ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیٹ ایئر ویز کا کہنا ہے کہ اسے زبردست مالی نقصان کا سامنا ہے اور اسے بہت افسوس کے ساتھ یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ پہلے روز کمپنی نے آٹھ سو ملازمین کو نوٹس جاری کیا ہے۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ بہت سے ملازمین گھر میں تیار اپنی کیب کا انتظار کرتے رہے اور بہت سے ایئر پورٹ پہنچے تو انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملی تب انہیں پتہ چلا کہ انہیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ ممبئی میں جیٹ ویئر ویز کے کیبن کرو سمیت سبھی زمرے کے کئی سو ملازمین نے کمپنی کے اہم دفتر کے باہر احتاجی مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنی بغیر کسی نوٹس کے اچانک انہیں ملازمت سے اس طرح نہیں نکال سکتی۔ جیٹ ایئر ویز کا کہنا ہے کہ ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائےگی۔
آپ کا تبصرہ