مہرخبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں واقع یونی ورسل اسٹوڈیو میں لگنے والی خوف ناک آگ پر قابو پا لیا گیاہے آگ سے تکنیکی سامان کے علاوہ اسٹوڈیومیں رکھی پچاس ہزار سے زائد فلموں کے ویڈیوٹیپ بھی ضائع ہوگئے۔لاس اینجلس کے فائر انسپکٹر کے مطابق یونی ورسل اسٹوڈیوزمیں لگی آگ پرکئی گھنٹوں بعدچارسوفائرفائٹرز کی مدد سے قابو پالیا گیاہے۔ آگ بجھانے کی کوشش میں کی فائر فائٹرز معمولی زخمی بھی ہوئے ۔آگ سے یونی ورسل اسٹوڈیوز میں کنگ کانگ کے مشہور زمانہ مجسمے کو بھی نقصان پہنچا ۔یونی ورسل اسٹوڈیو کے ترجمان کے مطابق آگ کے باعث پچاس ہزار سے زائد فلموں کے ویڈیو ٹیپ بھی تباہ ہو گئے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ