مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے سنيگال کے صدر اور اسلامی کانفرنس تنظیم کے موجودہ سربراہ عبداللہ واد مشہد مقدس میں استقبال کیا۔ سنیگال کے صدرعبدا اللہ واد کل رات حضرت امام رضا (ع) کی زيارت اور جمہوری اسلامی ایران کے صدر سے ملاقات کرنے کے لئے مشہد مقد س پہنچے ۔ سنیگال کا ایک اعلی سطحی وفد بھی عبداللہ واد کے ہمراہ ہے آج دونوں ممالک کے سربراہ مشہد مقدس میں باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے مذاکرات کریں گے۔
آپ کا تبصرہ