25 دسمبر، 2007، 8:58 PM

عراق

عراق میں دو خود کش حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

عراق میں دو خود کش حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

عراقی پولیس کے مطابق بعقوبہ اور بیجی میں ہونے والے دو خودکش حملوں میں کم سے کم تیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پولیس کے مطابق بعقوبہ اور بیجی میں ہونے والے دو خودکش حملوں میں کم سے کم تیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔عراق کے شمالی شہر بیجی میں ایک فوجی چیک پوائنٹ پر ہونے والے کار بم دھماکے میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے۔ ایک دوسرے حملے میں ایک خودکش بمبار نے بعقوبہ شہر میں ایک جنازے پر حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 

News ID 611322

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha