13 اکتوبر، 2007، 6:03 AM

لاوروف

رائس اور گیٹس کا روسی سفر شکست سے دوچار

رائس اور گیٹس کا روسی سفر شکست سے دوچار

روس کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزير خارجہ اور دفاع سے روس کے اعلی حکام کے مذاکرات کسی نتیجے تک پہنچے بغیر ہی ختم ہوگئے ہیں

 

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی وزير خارجہ اور دفاع کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ کے وزير خارجہ اور دفاع سے روس کے اعلی حکام کے میزائل دفاعی سسٹم کے بارے میں مذاکرات کسی نتیجے تک پہنچے بغیر ہی ختم ہوگئے ہیں رائس نے کہا کہ امریکہ مذاکرات جاری رکھے گا رابرٹ گیٹس نے کہا کہ امریکی میزائل کا دفاعی سسٹم روس کے خلاف نہیں ہے  روس کے وزير خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر امریکہ یورپ میں اپنا میزائل سسٹم نصب کرتا ہے تو روس اس کو غیر مؤثر بنانے کے لئے اقدام کرےگا روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ جمہوری چک اور پولینڈ میں میزائل سسٹم نصب کرےگا تو روس درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے میزائل معاہدے سے خارج ہوجائے گا 

 

 

News ID 567417

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha