مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو اور روس کے وزير خارجہ سرگئی نے انقرہ میں مشترکہ پرکس کانفرنس سے خطاب میں عالمی سطح پر امیرکہ کے طریقہ کار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ روس کے وزير خآرجہ نے ترکی کے خلاف امریکہ کی اقتصادی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کودھونس اور دھمکی دینے کا دور ختم ہوگیا ہے۔
ترک وزير خآرجہ نے بھی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ترکی اقتصادی جنگ میں امریکہ کا بھر پور مقابلہ کرےگا اور امریکہ کے دباؤ کو ہرگز برداشت نہیں کرےگا۔
آپ کا تبصرہ