مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شمالی علاقے میں شدید برف باری سے ایک کوہ پیما ہلاک اور آسٹریلیا ،روس ،جرمنی اور ہندوستان کے سیاح سمیت سو سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق ریاست اتر کھنڈ کے پہاڑی علاقے میں شدید بر ف باری کے باعث کوہ پیماؤں کا سٹیلائٹ فون کے ذریعے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں میں روس کے چار ،جرمنی کے سات اور آسٹریلیا کا ایک شہری جب کہ دیگر ہندوستانی شہری ہیں ۔سیاحوں کے ہمراہ ساٹھ خانساماں ،مزدور اور گائیڈ بھی ہیں ۔فوری طور پر ہلاک ہونے والے کوہ پیما کا نام اور شہریت نہیں بتائی گئی ہے۔کوہ پیماؤں نے اپنی مہم کا آغاز اٹھارہ ستمبر کیا تھا مقامی حکومت نے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے وزارت دفاع سے ہیلی کاپٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے
ہندوستان کے شمالی علاقے میں شدید برف باری سے ایک کوہ پیما ہلاک اور آسٹریلیا ،روس ،جرمنی اور ہندوستان کے سیاح سمیت سو سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
News ID 560914
آپ کا تبصرہ