مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج میڈرڈ میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اوریورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویر سولاناکے درمیان ایران کےایٹمی معاملے پرمذاکرات ہو رہے ہیں ایران نے واضح کردیا ہےتہران یورینیم کی افزودگی کا عمل بند نہیں کرے گاجو مغربی طاقتوں کا بڑامطالبہ ہےوزارت خارجہ کے ترجمان محمد علی حسینی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کے پاس یورینیم کی افزودگی ختم کرنے کا کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویر سولانا سے مذاکرات میں ایران اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں تمام قانونی اور انصاف پر مبنی طریقہ کار سے قائل کرنے کی کوشش کرے گا لیکن ایران کبھی بھی اپنی ایٹمی سرگرمیوں کو ترک نہیں کرے گا ادھر کل یورپی یونین کی خارجہ پالیسی ک سربراہ نے جاپانی اخبار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممکن ہے یورپی ممالک ایران کے ساتھ پر امن ایٹمی پروگرام میں تعاون کی تجویز پیش کریں ایران کے اعلی مذاکرات کار علی لاریجانی نے بھی مذاکرات کو غیر مشروط قراردیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایران مغربی ممالک کی ہر قسم کی تشویش کو دور کرنے کے لئے آمادہ ہے لیکن تشویش کو اپنا پر امن ایٹمی پروگرام کا بہانہ بننے کی اجازت نہیں دےگآ
آپ کا تبصرہ