مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بغداد كے جنوب ميں واقع شہر محموديہ ميں ہونے والے بم دھماكے ميں تيس افراد ہلاك اور درجنوں زخمي ہوگئے ہيں
اطلاعات كے مطابق حملہ آور كے نشانے پر امريكي فوجيوں كا ايك كارواں تھا جو محموديہ ميں ہسپتال كے پاس سے گزر رہا تھا
محموديہ كے پاس كے علاقے ميں مزاحمت كاروں نے حاليہ دنوں ميں كئي حملے كيے ہيں محموديہ بغداد سے بارہ كلوميٹر كي دوري پر ہے
ابتدائي طور پر اس حملے ميں كسي امريكي يا عراقي فوجي كے ہلاك ہونے كي كوئي اطلاع نہيں ہے
امريكي فوج كے ايك بيان ميں كہا گيا ہے كہ بغداد ميں بدھ كے روز ہونے والے دو حملوں ميں تين امريكي فوجي ہلاك ہوگئے تھے
آپ کا تبصرہ