مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی دہشت گرد صدر نے اپنی خود پسندی کی عادت کو دہراتے ہوئے، کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں مسلسل ناکامیوں اور ایران کے خلاف مہنگی جارحیت میں شکستوں کا کوئی ذکر کیے بغیر دعویٰ کیا ہے کہ معاشی لحاظ سے ہم دنیا کے تمام ممالک سے بہت آگے ہیں! دو سال پہلے ہم بہترین ملک نہیں تھے، لیکن اب ہیں!
امریکی دہشت گرد صدر نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کروں۔ یہ ایک اچھا واقعہ ہوگا۔
انہوں نے حالیہ دنوں میں امریکہ میں دسیوں ہزار پروازوں کی معطلی کا ذمہ دار بھی بائیڈن حکومت کو قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ڈیموکریٹس نے نظام کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔ درحقیقت، گزشتہ جمعے کو جو کچھ آپ نے دیکھا، وہ انتہائی پرانے آلات کے ناکارہ ہونے کا نتیجہ تھا۔ جمعے کے روز پروازوں کی معطلی کی کوئی ذمہ داری میں قبول نہیں کرتا۔
دہشت گرد ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا اسے خدشہ ہے کہ ایرانی ڈرونز اسے ذاتی طور پر نشانہ بنا سکتے ہیں؟ تو اس نے غصے میں جواب دیا: مجھے تمہاری فکر ہے، کیونکہ اگر انہوں نے مجھے ختم کر دیا تو تمہارا کام بھی تمام ہو جائے گا۔ خبردار رہنا!
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ایران سے تیل کی خریداری بند کرنے کا مطالبہ کریں گے؟ اس پر ٹرمپ نے جواب دیا: میں ان سے وہی سوال کروں گا جو میں کرنا چاہتا ہوں۔ آپ کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں ہے۔
ٹرمپ سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ان ناقدین کو کیا جواب دیں گے جو کہتے ہیں کہ آپ نے فضائی نظام کے تباہی کے دہانے پر پہنچنے کے باوجود تعمیراتی منصوبوں پر ضرورت سے زیادہ توجہ مرکوز رکھی؟ تو اس نے جواب دیا: وائٹ ہاؤس کو دیکھیں، یہ بے عیب ہے!
ٹرمپ نے یوکرائن میں جاری تنازع کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا کہ پیوٹن نے یوکرائن کے معاملے میں کچھ پسپائی اختیار کی ہے۔ وہ اس سے کہیں زیادہ سخت مؤقف اپنا سکتے تھے۔ سچ پوچھیں تو وہ پیچھے ہٹ رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ