15 نومبر، 2026، 8:45 AM

کرملین؛ پوتین، شی جن پنگ اور ٹرمپ کی 19 نومبر کو چین میں ملاقات ہوگی

کرملین؛ پوتین، شی جن پنگ اور ٹرمپ کی 19 نومبر کو چین میں ملاقات ہوگی

کریملن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ روس، چین اور امریکہ کے صدور ولادیمیر پوٹن، شی جن پنگ اور ٹرمپ رواں ہفتے جمعرات کو چین کے شہر شینژن میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (APEC) سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی خبر رساں ادارے تاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اعلان کیا ہے کہ روس، چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت، ولادیمیر پوتین، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سہ فریقی اجلاس 19 نومبر (رواں ہفتے جمعرات) کو شہر شینژن میں منعقد ہوگا۔

کریملن کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس حوالے سے اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ طے پایا ہے کہ 19 نومبر کو روسی صدر ولادیمیر پوتین، چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سہ فریقی ملاقات ہوگی۔

یہ ملاقات چین کے شہر شینژن میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (APEC) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر منعقد ہوگی۔

News ID 1942860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha