مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے تکفیری دہشت گرد عناصر کے زیر استعمال ایک مشکوک پیجو پارس گاڑی تحویل میں لے لی، جس سے تقریباً چار کلوگرام وزنی دھماکہ خیز پیکٹ، ریموٹ کنٹرول، ڈیٹونیٹر، کلاشنکوف کی گولیاں اور وائرلیس سیٹ اور موڈم جیسے مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، جکیگور سے قصرقند جانے والے راستے پر معمول کی نگرانی کے دوران ایک مشکوک پیجو پارس گاڑی کی نشاندہی کرکے اسے تحویل میں لے لیا گیا۔
گاڑی کی تلاشی کے دوران ہاتھ سے تیار کردہ نمبر پلیٹ اور تقریباً چار کلوگرام وزنی ایک دھماکہ خیز پیکٹ برآمد ہوا، جسے انتہائی مہارت کے ساتھ گاڑی میں چھپایا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران مسلسل زمینی نگرانی اور جدید کنٹرول کے نتیجے میں تکفیری دہشت گرد گروہوں سے اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث امریکی اور صہیونی آلہ کار عناصر کی سرگرمیوں کا دائرہ محدود ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ