مہر خبررساں ایجنسی نے الشرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے شمال مشرقی علاقہ سے ایک گاڑی سے 400 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔لبنانی فوج نے آج بقاع شمالی سے ایک گاڑی سے 400 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔لبنانی فوج نے علاقہ کو عوام سے خالی کراکے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا۔لبنان میں حال ہی میں ایک کار بم دھماکے میں 23 افراد شہید اور 150 زخمی ہوگئے تھے یہ دھماکہ لبنان میں ایرانی سفارتخانہ کے سامنے کیا گیا تھا۔
مہر نیوز/22 نومبر/2013ء: لبنانی ذرائع کے مطابق لبنان کے شمال مشرقی علاقہ سے ایک گاڑی سے 400 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
News ID 1830610
آپ کا تبصرہ