1 اکتوبر، 2026، 11:13 PM

ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھیں گے، امریکی پابندیاں یکطرفہ ہیں، پاکستان

ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھیں گے، امریکی پابندیاں یکطرفہ ہیں، پاکستان

پاکستانی وزارتِ خارجہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے ایران پر امریکی پابندیوں کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور بین الاقوامی قوانین کا پابند ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں یکطرفہ ہیں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد نہیں کی گئی ہیں، اس لیے ہم تہران کے ساتھ اپنی تجارت جاری رکھیں گے۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے اس بات پر تاکید کی کہ ہم تہران اور واشنگٹن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور باقی ماندہ مسائل کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پابندیوں اور ایران کے ساتھ تجارت کے معاملے میں تمام متعلقہ فریقوں سے رابطے میں ہیں۔

News ID 1941801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha