17 ستمبر، 2026، 4:13 PM

ایرانی فوج بدستور طاقتور/تباہ کرنے کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں، فوجی ترجمان

ایرانی فوج بدستور طاقتور/تباہ کرنے کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں، فوجی ترجمان

ایرانی فوج کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی فوجی طاقت تباہ کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج خطے میں موجود ہے اور حالات پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ ایران کی فوجی طاقت تباہ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ٹرمپ کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا کہ یہ ایک جھوٹا دعویٰ ہے، ایران خطے میں موجود ہے اور خطے کو کنٹرول کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ بحیرہ عمان، بحیرہ عرب اور شمالی بحر ہند میں تعینات ہے، ان سمندری علاقوں کی نگرانی کررہی ہے اور امریکی بحری جہازوں کو ایرانی ساحلوں کے قریب آنے سے روک رہی ہے۔ ان کے مطابق امریکی بحری جہاز اس وقت ایرانی ساحلوں سے بہت زیادہ فاصلے پر موجود ہیں، جو ایران کی طاقت اور صلاحیت کا ثبوت ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اگر ٹرمپ کے دعوے کے مطابق ایرانی بحریہ تباہ ہوچکی ہوتی تو دشمن ایرانی ساحلوں کے قریب پہنچ چکا ہوتا، لیکن اس وقت وہ ایسا کرنے کی ہمت نہیں کررہا۔

امریکی میڈیا میں ایران کے اندر گہرائی میں اپنے پائلٹ کو بچانے اور ایک امریکی پائلٹ کے انٹرویو سے متعلق دعووں پر جنرل اکرمی نیا نے کہا کہ مغربی اور امریکی ذرائع ابلاغ نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ان پائلٹوں کو کیمروں کے سامنے آکر یہ بیانات دینے کے لیے کہا گیا تھا۔ ان کے بقول، یہ بیانات حقیقت سے دور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اپنی ناقابل شکست ہونے کی داستان گھڑنے اور اسے پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جس طرح ہالی ووڈ کی فلموں میں دکھایا جاتا ہے، اور یہ انٹرویوز اور دعوے بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

دشت مہیار کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس علاقے میں ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کی تھی، لیکن وہ ناکام ہوگئی۔ امریکیوں کو اپنے کئی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو بمباری کرکے تباہ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ دراصل یہ ایک بڑی رسوائی تھی، جو طبس میں سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے دور کی ناکامی کی طرح دوبارہ سامنے آئی۔ امریکہ اب اس ناکامی کو لوگوں کے ذہنوں سے دور کرنے اور اپنی فتح کی داستان قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے دوبارہ غلط اندازہ لگایا اور نئی جارحیت کی تو انہیں پہلے سے زیادہ فیصلہ کن، وسیع اور شدید انداز میں نشانہ بنایا جائے گا اور انہیں بھاری شکست برداشت کرنا پڑے گی۔

News ID 1941430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha