15 ستمبر، 2026، 2:37 PM

لبنانی مقاومت کی حمایت جاری رکھیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

لبنانی مقاومت کی حمایت جاری رکھیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کی مزاحمت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے لبنان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کی شب لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور لبنان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور جنگ افروزی کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان ہم آہنگی مضبوط بنانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان کے خلاف اسرائیلی حملوں کے مقابلے میں اس کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ایران کی مستقل حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے، قبضے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف لبنان کی باوقار مزاحمت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت پر زور دیا۔

نبیہ بری نے بھی لبنان کے لیے ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور جنوبی لبنان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لبنان کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے عالمی برادری اور اسلامی ممالک کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پر زور دیا کہ وہ قابض حکومت کی قانون شکنی روکنے اور مجرموں کو جواب دہ بنانے اور سزا دینے کے لیے اقدامات کریں۔

News ID 1941370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha