14 ستمبر، 2026، 12:00 PM

ایران اور میکسیکو کا تجارت بڑھانے کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق

ایران اور میکسیکو کا تجارت بڑھانے کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق

ایران اور میکسیکو کے تجارتی حکام نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور میکسیکو کے تجارتی حکام دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقتصادی کمیٹی قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں ایران چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر کے چیئرمین اور تہران میں میکسیکو کے سفیر نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے لیے تہران میں ماہرین کی سطح پر ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں فریقوں نے اقتصادی تعلقات میں مزید ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے مقصد سے مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دونوں ممالک کی اقتصادی صلاحیت اور ان کے درمیان حقیقی تجارتی حجم میں نمایاں فرق موجود ہے۔

میکسیکو کی وزارت اقتصادیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں میکسیکو کی ایران کو برآمدات صفر رہیں، جبکہ ایران سے اس کی درآمدات صرف 17 ہزار 500 ڈالر تھیں۔

اسی طرح مئی 2026 میں میکسیکو کی ایران کو برآمدات تقریباً ایک لاکھ 47 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جبکہ ایران سے درآمدات کی مالیت 16 ہزار 600 ڈالر رہی۔

اقوام متحدہ کے کامٹریڈ کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں میکسیکو کی ایران سے درآمدات کی مالیت تقریباً 12 لاکھ 50 ہزار ڈالر تھی، جو دونوں ممالک کی معیشتوں کے حجم اور تجارتی صلاحیت کے مقابلے میں بہت معمولی ہے۔

میکسیکو لاطینی امریکہ کی اہم معیشتوں میں شامل ہے اور شمالی امریکہ میں صنعتی پیداوار کا ایک بڑا مرکز ہے۔ آٹوموبائل، گاڑیوں کے پرزہ جات، مشینری و آلات، برقی و الیکٹرانک صنعتیں اور عمومی صنعتی پیداوار اس کی اقتصادی ساخت کا اہم حصہ ہیں۔

دونوں ممالک میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

News ID 1941348

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha