8 ستمبر، 2026، 10:36 PM

عراقچی کی جاپانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، اہم امور پر تبادلہ خیال

عراقچی کی جاپانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، اہم امور پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اگر اسلام آباد مفاہمتی معاہدے میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرے تو حالات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور جاپانی وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی نے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات، خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی نے خطے میں موجودہ کشیدگی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال اسلام آباد مفاہمتی معاہدے کے تحت امریکہ کی جانب سے اپنے وعدوں کی افسوس ناک خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حل بہت آسان ہے؛ امریکی فریق اسلام آباد مفاہمتی معاہدے میں کیے گئے وعدوں اور اپنے دستخط کی پاسداری کرے تو حالات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز میں عارضی آمدورفت کا راستہ طے کرنے کے لیے ہونے والی بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ 

عراقچی نے آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام کے طریقہ کار پر اتفاق کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مشاورت جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

جاپانی وزیر خارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک اور متعلقہ فریقوں کے درمیان سفارتی مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ جاری رہنا ضروری ہے، تاکہ خطے میں امن و سلامتی اور آبنائے ہرمز میں آزادانہ اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایران اور جاپان کے وزرائے خارجہ نے بعض دوطرفہ اور قونصلر امور پر بھی مزید پیش رفت کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

News ID 1941231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha