1 اگست، 2026، 7:00 PM

سعودی عرب کی سلامتی یمن پر جارحیت کے خاتمے سے مشروط ہے، یمنی رہنما

سعودی عرب کی سلامتی یمن پر جارحیت کے خاتمے سے مشروط ہے، یمنی رہنما

یمنی مذاکراتی وفد کے سربراہ نے کہا کہ یمن کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کیے بغیر خطے میں پائیدار امن اور سلامتی ممکن نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی سلامتی کا قریب ترین راستہ یمن کے خلاف جارحیت کا خاتمہ اور اس ملک کا مکمل محاصرہ ختم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عبدالسلام نے کہا کہ سعودی حکومت کو یمن پر جاری حملوں اور محاصرے کے تمام نتائج کی مکمل ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔

دوسری جانب صنعاء میں قائم انسانی آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر نے واضح کیا ہے کہ آبنائے باب المندب سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کسی قسم کا ٹیکس یا فیس عائد نہیں کی گئی، اور اس اہم آبی گزرگاہ سے آمدورفت بدستور مفت جاری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ انصار اللہ تحریک نے سعودی عرب کی جارحیت کے ردعمل میں صرف سعودی عرب سے وابستہ جہازوں کے لیے باب المندب سے گزرنے پر پابندی کا اعلان کیا ہے، جبکہ دیگر بحری جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

News ID 1940504

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha