مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ایران کے خلاف جارحیت کے جواب میں سپاہ کی بحریہ نے خطے میں موجود امریکی فوج کے تعیناتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان کے مطابق، جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے چند گھنٹوں بعد امریکہ نے بھی اپنے وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں ایک مبینہ خلاف ضابطہ جہاز کی آمدورفت کو جواز بنا کر ایران کے ساحلی علاقوں پر فضائی حملہ کیا۔
سپاہ کے مطابق، اس جارحیت کے جواب میں بحریہ نے خطے میں امریکی فوج کے مراکز پر حملہ کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی معاہدے کی شق5 کے تحت آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے انتظامات ایران کے ساتھ طے شدہ ہیں، تاہم امریکہ مختلف ذرائع سے ان معاہدوں کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا، جس کا مؤثر جواب دیا گیا۔
سپاہ پاسداران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے دوبارہ کسی بھی قسم کی جارحیت یا خلاف ورزی کی تو اس کا جواب اس سے کہیں زیادہ وسیع اور سخت ہوگا۔
آپ کا تبصرہ