5 جون، 2026، 3:59 AM

حزب اللہ روز بروز طاقتور ہو رہی ہے، اسرائیلی وزیر قومی سلامتی بن گویر کا اعتراف

حزب اللہ روز بروز طاقتور ہو رہی ہے، اسرائیلی وزیر قومی سلامتی بن گویر کا اعتراف

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ دریائے لیتانی کے شمال میں واپس نہیں جائے گی اور یہ تنظیم مسلسل طاقتور ہو رہی ہے۔ انہوں نے لبنان میں جنگ بندی کے امکانات کو وہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو جنگ بندی نہیں بلکہ اپنے سکیورٹی خدشات کا مستقل حل چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی طاقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تنظیم دریائے لیتانی کے شمال میں واپس جانے کے لیے تیار نظر نہیں آتی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بن گویر نے لبنان میں جنگ بندی کی کوششوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی توقعات حقیقت سے دور ہیں اور بعض یورپی ممالک کی خواہشات کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے صہیونی سفاک وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے واضح طور پر جنگ بندی کی مخالفت کرنی چاہیے تھی۔ بن گویر کے مطابق اسرائیل کا ہدف صرف عارضی جنگ بندی نہیں بلکہ ان خطرات کا خاتمہ ہونا چاہیے جنہیں وہ اپنی قومی سلامتی کے لیے چیلنج سمجھتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، سفارتی رابطوں اور جنگ بندی کی مختلف تجاویز پر بحث جاری ہے۔

News ID 1939558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha