17 مئی، 2026، 6:08 PM

امریکہ اور اسرائیل خطے کے ممالک کے لیے صرف بحران اور عدم استحکام کا باعث ہیں، ڈاکٹر قالیباف

امریکہ اور اسرائیل خطے کے ممالک کے لیے صرف بحران اور عدم استحکام کا باعث ہیں، ڈاکٹر قالیباف

پاکستانی وزیر داخلہ سے ملاقات میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ حالیہ واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ خطے میں امریکہ کی موجودگی امن نہیں بلکہ عدم استحکام اور بدامنی کو جنم دیتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورت کے مطابق، پاکستانی وزیر داخلہ سے ملاقات میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ حالیہ واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ خطے میں امریکہ کی موجودگی امن نہیں بلکہ عدم استحکام اور بدامنی کو جنم دیتی ہے۔

انہوں نے ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حکومت اور عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت اور عوام پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جبکہ رہبرِ انقلاب نے بھی اپنے ابتدائی پیغام میں پاکستان کا خصوصی ذکر کیا تھا۔

قالیباف نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے تعلقات اس وقت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، جبکہ پارلیمانی روابط کے فروغ پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ جنگ نے واضح کر دیا کہ امریکہ اور اسرائیل خطے کے ممالک کے لیے صرف بحران اور عدم استحکام کا باعث بنتے ہیں، جبکہ خطے کے مسائل کا حل باہمی اعتماد، علاقائی تعاون اور مشترکہ اقتصادی و سکیورٹی روابط میں پوشیدہ ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے اسلام آباد مذاکرات کے دوران ایران کو اپنے قومی مفادات پر مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے بھی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کرتے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے عوام پہلے بھی ایک دوسرے کے قریب تھے، تاہم حالیہ حالات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر قربت اور خیرسگالی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1939325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha