24 جون، 2026، 11:38 AM

بیرونی طاقتیں امن نہیں دے سکتیں، خطے کو نئے سکیورٹی وژن کی ضرورت ہے، قالیباف

بیرونی طاقتیں امن نہیں دے سکتیں، خطے کو نئے سکیورٹی وژن کی ضرورت ہے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ نے ثابت کر دیا کہ خطے سے باہر کی طاقتیں امن و استحکام فراہم نہیں کر سکتیں بلکہ خود عدم استحکام کا سبب بنتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانوں کی یونین (PUIC) کے 20ویں اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس ایران کے لیے ایک اہم موقع ہے تاکہ وہ حالیہ جنگ کے اثرات اور خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق اپنا مؤقف اسلامی ممالک کے پارلیمانی نمائندوں کے سامنے پیش کر سکے۔

قالیباف نے کہا کہ ماضی میں یہ تصور عام تھا کہ ہزاروں کلومیٹر دور سے آنے والی طاقتیں خطے میں امن و سلامتی قائم کر سکتی ہیں، لیکن حالیہ جنگ نے واضح کر دیا ہے کہ یہ قوتیں نہ صرف سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہیں بلکہ خود عدمِ استحکام کا باعث بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس نئی حقیقت اور نقطۂ نظر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے کے ممالک کو اپنی سلامتی اور استحکام کے لیے نئے سکیورٹی وژن پر غور کرنا چاہیے۔

ایرانی اسپیکر نے بتایا کہ آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بھی ان کی ملاقاتوں کے ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے محرم الحرام کی آمد پر آذربائیجان کے عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

قالیباف نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی ممالک کے پارلیمانی تعاون کو فروغ دے کر خطے میں اتحاد، استحکام اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جاسکیں گے۔

News ID 1939951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha