مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کے نمائندے فو تسونگ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور رکاوٹ کی بنیادی وجہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چینی مندوب نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ چین خلیج فارس کے ممالک پر ایران کے ممکنہ حملوں کی حمایت نہیں کرتا اور نہ ہی آبنائے ہرمز کے محاصرے کی تائید کرتا ہے۔
فو تسونگ کے مطابق سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا قرارداد کا مسودہ بحران کی بنیادی وجوہات کو متوازن اور معروضی انداز میں پیش کرنے میں ناکام رہا۔
چینی مندوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں خلل کی اصل وجہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی غیر قانونی فوجی کارروائیاں ہیں اور دونوں ممالک کو فوری طور پر یہ اقدامات بند کرنے چاہئیں۔
آپ کا تبصرہ