8 مارچ، 2026، 4:23 PM

آپریشن وعدہ صادق4 کا 28واں مرحلہ، امریکی اور صہیونی تنصیبات پر میزائل حملے

آپریشن وعدہ صادق4 کا 28واں مرحلہ، امریکی اور صہیونی تنصیبات پر میزائل حملے

ایرانی مسلح افواج کے مطابق آپریشن وعدہ صادق4 کے 28 ویں مرحلے میں خطے میں موجود امریکی اور صہیونی عسکری اہداف کو میزائل حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق4 کے 28ویں مرحلے میں دشمن کے عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مسلح افواج کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اس مرحلے میں متعدد اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جن میں الازرق ایئر بیس بھی شامل ہے جوکہ امریکی جارحانہ جنگی طیاروں کا سب سے بڑا اور فعال اڈا ہے۔

اسی طرح مقبوضہ علاقوں میں تل ابیب اور بئر السبع کے مقامات پر بھی بھاری وار ہیڈ رکھنے والے خیبر میزائلوں کے ذریعے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے بعد جوابی کارروائیوں کا دائرہ اور شدت آئندہ مزید بڑھائی جائے گی۔

News ID 1938425

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha