22 دسمبر، 2025، 7:26 PM

مقاومت کی بدولت ایران طاقتور بنا، دشمن ہر محاذ پر ناکام رہا، ترجمان ایرانی مسلح افواج

مقاومت کی بدولت ایران طاقتور بنا، دشمن ہر محاذ پر ناکام رہا، ترجمان ایرانی مسلح افواج

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل شکارچی نے کہا ہے کہ مقاومت صرف میدان جنگ تک محدود نہیں بلکہ ثقافت، سیاست اور میڈیا میں بھی فیصلہ کن کردار ادا کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ طاقتور ایران مقاومت کا ثمر ہے اور یہ مقاومت صرف عسکری میدان تک محدود نہیں بلکہ ثقافتی اور سیاسی محاذ پر بھی گہرے اثرات رکھتی ہے۔

انہوں نے مقاومت‘کے تصور کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روایتی اور سرد جنگ دونوں میں ایرانی قوم کی کامیابی کی بنیاد مقاومت ہی ہے۔ میڈیا مقاومت کا ایک اہم حصہ ہے۔ سرد جنگ میں اس کا کردار فیصلہ کن اور اسٹریٹجک نوعیت کا حامل ہے۔

بریگیڈیئر جنرل شکارچی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی نظریے کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا، تاہم کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے آٹھ سالہ دفاع مقدس اور حالیہ 12 روزہ صہیونی جنگ کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے اس جامع اور مرکب جنگ میں ایران کو جھکانے کے لیے اپنی تمام تر طاقت استعمال کی، مگر اسے مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

جنرل شکارچی کے مطابق ایرانی قوم کی فتح کا واحد راز مزاحمت ہے، جو رہبرِ انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ قیادت، طاقتور مسلح افواج، قومی میڈیا اور عوام کے تمام طبقات کی یکجہتی کی صورت میں جلوہ گر ہوئی۔

مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف عالمی سطح پر نفرت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آج ایران پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور مضبوط ہوچکا ہے۔

انہوں نے مقاومتی محاذ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اسٹریٹجک مقام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا بھر میں مزاحمتی قوتوں کے لیے امید کا مرکز ہے اور 1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے عالمی سطح پر اس کی طاقت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

News ID 1937242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha