22 دسمبر، 2025، 6:43 PM

ایرانی میزائل آئرن ڈوم کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امریکی سینیٹر کا اعتراف

ایرانی میزائل آئرن ڈوم کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امریکی سینیٹر کا اعتراف

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو امریکہ اور اسرائیل کے لیے اسٹریٹجک خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ نیتن یاہو۔ٹرمپ ملاقات کے دوران زیر بحث آئے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایرانی میزائل صلاحیتوں کے حوالے سے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اسرائیل کے جدید دفاعی نظام آئرن ڈوم کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ امریکہ اور صہیونی ریاست دونوں کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، قدامت پسند سینیٹر نے صہیونی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے بڑھتے ہوئے میزائل پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایرانی بیلسٹک میزائل جدید تکنیکی خصوصیات کے حامل ہیں جو اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام میں دھوکہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور یہ خطرہ ایران کے جوہری پروگرام سے کم نہیں۔

یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب گراہم حال ہی میں تل ابیب کا دورہ کر چکے ہیں۔ ری پبلکن سینیٹر نے دعوی کیا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام ایک بڑھتا ہوا اسٹریٹجک خطرہ ہے، جو مستقبل میں اسرائیل کے دفاعی نظام، بالخصوص آئرن ڈوم، کو کمزور کرسکتا ہے، جو راکٹ اور میزائل حملوں کے خلاف دفاع کی اہم ترین لائن سمجھا جاتا ہے۔

لنڈسے گراہم نے مزید بتایا کہ یہ مسئلہ آئندہ دنوں میں صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع ملاقات کے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔

News ID 1937241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha