22 دسمبر، 2025، 6:06 PM

ایران میں مبینہ میزائل تجربے کی خبریں، سرکاری ٹی وی کی سختی سے تردید

ایران میں مبینہ میزائل تجربے کی خبریں، سرکاری ٹی وی کی سختی سے تردید

ایران کے مختلف شہروں میں آسمان پر سفید لکیروں کے بعد میزائل تجربے کی افواہیں پھیلیں تاہم سرکاری ٹی وی نے واقعے کی تردید کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مغربی اور وسطی شہروں میں مقامی افراد کے حوالے سے بعض ایرانی ذرائع ابلاغ نے میزائل تجرباتی لانچ کی اطلاعات دیں، تاہم سرکاری ٹیلی وژن نے ان خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کی دوپہر مقامی افراد کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا کہ ایران کے مختلف صوبوں میں میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے اپنے سوشل میڈیا چینل پر لکھا کہ خرم‌آباد، مہاباد، اصفہان، تہران اور مشہد میں میزائل تجربے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسی دوران یہ بھی اطلاع دی گئی کہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل امیر حاتمی نے پیر کے روز ملک کے مغربی حصے میں تعینات فوجی یونٹوں کا معائنہ کیا ہے۔

بعد ازاں ایران کے سرکاری ٹی وی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شائع ہونے والی تصاویر کا میزائل تجربے سے کوئی تعلق نہیں اور یہ اطلاعات درست نہیں ہیں۔

سرکاری ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ آج کسی قسم کا میزائل تجربہ نہیں کیا گیا، جبکہ آسمان میں نظر آنے والی سفید لکیریں دراصل بلندی پر پرواز کرنے والے طیارے کے نشانات ہیں۔

News ID 1937240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha