مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل دہقان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے نئے میزائل تجربہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کسی نئے میزائل کا تجربہ نہیں کیا ہے اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کو کسی کے فریب میں نہیں آنا چاہیے۔ جنرل دہقان نے کہا کہ ایران جب میزائل کا تجربہ کرتا ہے تو خود اعلان کردیتا ہے اور جدید میزائل تجربے کے بارے میں صہیونی اور مغربی میڈیا کا بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈہ ہے جنرل دہقان نے کہا کہ امریکہ اور اسرائيل مسلسل عرب ممالک کو ایران سے ہراساں کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ عرب ممالک کو ایران سے نہیں بلکہ اسرائيل سے زبردست خطرہ ہے لیکن عرب ممالک کی اس پر کم توجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کو امریکہ اور اسرائيل کے مکر و فریب میں نہیں آنا چاہیے۔
کسی نئے میزائل کا تجربہ نہیں کیا/ خلیج فارس کی عرب ریاستیں امریکہ کے فریب میں نہ آئيں
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل دہقان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے نئے میزائل تجربہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کسی نئے میزائل کا تجربہ نہیں کیا ہے اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کو کسی کے فریب میں نہیں آنا چاہیے۔
News ID 1870324
آپ کا تبصرہ