22 دسمبر، 2025، 3:59 PM

حملوں کی وجہ سے نگرانی کا عمل متاثر ہوا، آئی اے ای اے سے رابطہ جاری ہے، ایران

حملوں کی وجہ سے نگرانی کا عمل متاثر ہوا، آئی اے ای اے سے رابطہ جاری ہے، ایران

ایران نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کی وجہ سے ایٹمی پروگرام پر نگرانی کا عمل متاثر ہوا تاہم عالمی جوہری ایجنسی کے ساتھ اب بھی رابطے جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان رابطے اور بات چیت مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور جامع نگرانی معاہدے کے پابند رہتے ہوئے اپنے قانونی فرائض کو اچھی طرح سمجھتا ہے اور ان پر مکمل عمل کرتا رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے بار بار اٹھائے گئے مسائل کے بنیادی جوابات خود رافائل گروسی اور وہ فریقین دیں جنہوں نے موجودہ صورتحال پیدا کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی اعلی سطح کی نگرانی کے باوجود جون میں اسرائیل اور امریکہ نے نگرانی میں شامل تنصیبات پر حملے کیے۔ نگرانی کے اس عمل میں ایران نے کوئی خلل ایجاد نہیں کیا حملہ آوروں نے اس عمل کو متاثر کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک نقصان شدہ تنصیبات کے معائنے کے لیے کوئی طے شدہ طریقہ کار موجود نہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ایران نے مسئلہ حل کرنے کے لیے آئی اے ای اے کے ساتھ مذاکرات کیے اور ایک باہمی تفاہم پر دستخط ہوئے، لیکن مغربی ممالک کی رکاوٹوں اور جوہری معاہدے کے تنازعات کو حل کرنے کے طریقہ کار کے غلط استعمال کی وجہ سے یہ عمل رک گیا۔

News ID 1937238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha