12 اکتوبر، 2025، 7:53 PM

غزہ جنگ کے دوران چھ عرب ممالک کا اسرائیل سے خفیہ فوجی تعاون، امریکی دستاویزات میں انکشاف

غزہ جنگ کے دوران چھ عرب ممالک کا اسرائیل سے خفیہ فوجی تعاون، امریکی دستاویزات میں انکشاف

امریکی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، مصر، اردن، امارات، بحرین اور قطر نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی روابط مضبوط کیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عرب ممالک کی عوامی سطح پر شدید مذمت کے باوجود، چھ اہم عرب ریاستوں نے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون میں اضافہ کیا ہے۔ یہ انکشاف امریکی خفیہ دستاویزات کے ذریعے سامنے آیا ہے، جنہیں واشنگٹن پوسٹ اور بین الاقوامی تحقیقی صحافیوں کی تنظیم ICIJ نے حاصل کیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر گزشتہ تین برسوں سے ایک خفیہ علاقائی دفاعی منصوبے ریجنل سیکیورٹی کنسٹرکٹ میں شامل ہیں، جس کے تحت اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون جاری رہا۔ کویت اور عمان کو مستقبل کے ممکنہ شراکت داروں کے طور پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ستمبر میں قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد یہ تعلقات بحران کا شکار ہوئے، تاہم اب یہی تعاون غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

News ID 1935906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha