17 جون، 2025، 10:19 PM

ایران قائم و دائم رہے گا ایران کے خلاف ہر سازش نا کام ہو گی، نائب امیر جماعت اسلامی

ایران قائم و دائم رہے گا ایران کے خلاف ہر سازش نا کام ہو گی، نائب امیر جماعت اسلامی

اسلام آباد میں مردہ باد اسرائیل ریلی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ میرا آج بھی ایمان ہے کہ ایران قائم و دائم رہے گا ایران کے خلاف ہر سازش نا کام ہو گی ہر تباہی کا سامنا کر کے بھی ایران ڈٹ کر کھڑا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علما مکتب اہلبیت اور ایم ڈبلیوایم ضلع اسلام آباد راولپنڈی کے زیر اہتمام اسلام آباد پریس کلب تا چائنہ چوک مردہ باد اسرائیل ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں علمائے کرام، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔شرکاء کا اسرائیل مردہ باد، امریکہ مردہ باد اور قبلہ اول کی آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے شرکاء کی ایران کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کی اور  شہداء فلسطین اور شہداء مقاومت کو خراجِ عقیدت پیش کیا شرکائے ریلی نے فلسطینی، لبنانی اور یمنی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے بینرز اور پلے کارڈز بھی اتھا رکھے تھے ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ  ایران پہلے بھی مشکل وقت سے گزرا ہے .ایران کے اسرائیل پر وار درحقیقت غزہ کے مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھا جا رہا ہے یہ ایک ایسی اس جنگ ہئ جس کے اثرات کئی دہائیوں تک رہیں گے، شہادت میں عزت ہے شکست اور مایوسی نہیں ہے۔‏ہمیں آج فیصلہ کرنا ہے کہ ہم کس کیمپ میں ہیں؟ کیا ہم ظلم اور باطل کی صف میں کھڑے ہیں یا حق، مظلوم اور مزاحمت کے ساتھ؟ شہادت ہمارے لیے شکست نہیں، بلکہ عزت اور بقا کی علامت ہے۔ مایوسی ہمارے لغت میں نہیں۔ شکست ٹرمپ کا نتن یاہو کا مقدر ہے۔

ایران قائم و دائم رہے گا ایران کے خلاف ہر سازش نا کام ہو گی، نائب امیر جماعت اسلامی

 شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان  علامہ حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ کفر  نے مرکز اسلام پر حملہ کیا ہے عالم اسلام پر فرض ہے کہ اسلامی ملک کا دفاع کریں ہم خونخوار اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کی مذمت کرتے ہیں برادر اسلامی جمہوریہ ایران  کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اس جنگ کا نتیجہ ظالمین کی نابودی کی شکل میں نکلے گا۔

 نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا آج بھی ایمان ہے کہ ایران قائم و دائم رہے گا ایران کے خلاف ہر سازش نا کام ہو گی ہر تباہی کا سامنا کر کے بھی ایران ڈٹ کر کھڑا ہے فلسطین کی حمایت  میں ایران کے جرت مندانہ اقدام کی تحسین کرتا ہوں ایران ایٹمی ٹیکنالوجی پر امن مقاصد کے لئے آگے بڑھانا چاہتا ہے دنیا کی استعماری طاقتیں عالم اسلام کے خلاف سر پیکار ہیں میں ایران کے جری اور عالم رہبر کی تائید کرتا ہوں اس جنگ میں امریکہ کا غرور بھی ٹوٹے گا اور اسرائیل بھی نابود ہو گا انشاللہ فلسطین جلد آزاد ہو گا

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہہ ایران کا جرم یہ ہے کہ وہ مظلومین کی حمایت کیوں کرتا ہے  ہم ایرانی بہادر برادران کے ساتھ کھڑے ہیںدہشتگرد نتن یاہو بنکروں میں اور ایرانی  نیوز اینکر میزائلوں کی بارش لائیو پروگرام کر رہی ہے تہران کا گرنا اسلام آباد  کا اسلام کا گرنا ہے شکست ٹرمپ کا نتن یاہو کا مقدر ہے۔

ڈاکٹرسید ناصر عباس شیرازی چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان  شُکریہ کے نعرے بلند  ہوئے لیکن ہم ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو عالمی استعمار کے مقابلے میں کھڑا ہے اور مظلومین  کا پشتی بان ہے جو حماس کا حزب اللہ کا پشتی بان ہے  پاکستان کی سر زمین پر ہم سب ایران ہیں اسرائیل کے خلاف ہم سب جسد واحد ہیں نتن یاہو نے کہا کہ تہران کو خالی کر دو اگر تہران خالی ہو گا تو دوسرا تہران بیت المقدس میں ہو گا فلسطین کی آزادی کا نعرہ ہم سب کا نعرہ ہے فلسطین کے حق میں ایران نا ہو تو پھر اسرائیل کو روکنے والا کون ہے ؟ لوگ کہتے ہیں اسرائیل ٹیکنالوجی سے ایران کو نہیں ٹکرانا چاہئے تھا کیا موسی کو بھی سوچنا چاہئے تھا کہ فرعون تخت پر ہے جس کے ساتھ خدا ہو اس کو کوئی نہیں جھکا سکتا اس وقت ایران نے اپنا سینہ پیش کر کے پاکستان کا بھی دفاع کیا ہے۔

اسرائیل مردہ باد ریلی سے ایم این  اے انجنیئر حمید حسین ، مفتی گلزار احمد نعیمی ، مولانا نفیس القادری سمیت مختلف مکاتب فکر کے علما و شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

News ID 1933627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha