17 جون، 2025، 9:52 PM

مفتی تقی عثمانی کا اسرائیل پر ایرانی حملوں پر اظہارِ اطمینان

مفتی تقی عثمانی کا اسرائیل پر ایرانی حملوں پر اظہارِ اطمینان

پاکستان کے معروف اہل سنت عالم مفتی محمد تقی عثمانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران مضبوط جواب دے رہا ہے اور اسرائیل کو پہلی بار پتہ چل رہا ہے کہ بمباری کیا ہوتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستان کی عظیم اہل سنت درسگاہ دار العلوم دیوبند کے مہتمم اعلیٰ اور معروف اہل سنت عالم مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر غاصب اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے متعلق ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایران مضبوط جواب دے رہا ہے اور اسرائیل کو پہلی بار پتہ چل رہا ہے کہ بمباری کیا ہوتی ہے۔

مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیلی جارحیت سے بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود، اسرائیل کو مضبوط جواب دے رہا ہے؛ اسے پہلی بار پتہ چل رہا ہے کہ بمباری کیا ہوتی ہے۔ عالم اسلام کے خلاف اس کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔ قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہو کر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں۔

News ID 1933624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha