مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونیستی چینل 12 اور اخبار "ہاآرتز" نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کے روز "وعدہ صادق" نامی ایرانی فوجی آپریشن کے دوران ایران نے اس علاقے پر شدید میزائل حملے کیے، جس سے اس علاقے کی بڑی تباہی ہوئی۔ امدادی ٹیمیں اب بھی اس حملے کے نتیجے میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
اخبار "ہاآرتز" نے مزید بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 80 عمارتیں شدید متاثر ہوئی ہیں، دوسری طرف حملوں کے کئی دن گزرنے کے باوجودشہر حیفہ کی آئل ریفائنریاں تاحال بند پڑی ہیں۔
عبرانی زبان کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ "جلیلوت" کے علاقے (شمالی تل ابیب) میں ہونے والے ایرانی حملوں کے حوالے سے میڈیا کو خاموشی اختیار کرنا اور ان حملوں سے متعلق کوئی خبر یا تصویر شائع نہ کرنا ہی بہتر ہے۔
"وعدہ صادق 3" آپریشن کی ابتدائی تباہ کاریوں کی تصاویر سامنے آنے کے بعد، جو صہیونی حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بنیں، مقبوضہ علاقوں میں سوشل میڈیا پر سخت پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔ اب ایرانی حملوں اور ان سے ہونے والی تباہی کی تصاویر یا خبریں شائع کرنا ممنوع ہے اور اس سلسلے میں کئی صہیونی باشندوں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ