17 جون، 2025، 10:09 PM

ہم حسینی ہیں، جان دے سکتے ہیں لیکن دشمن کے سامنے تسلیم نہیں ہو سکتے، آیت اللہ محسن اراکی

ہم حسینی ہیں، جان دے سکتے ہیں لیکن دشمن کے سامنے تسلیم نہیں ہو سکتے، آیت اللہ محسن اراکی

مجلس خبرگانِ رہبری اور حوزه‌ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ محسن اراکی نے مدرسہ علمیہ فیضیہ قم میں حوزوی طلاب و اساتذہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم راہِ حسین علیہ السلام کے پیروکار ہیں، اور باطل کے آگے سر جھکانا ہمارے لیے حرام ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مجلس خبرگانِ رہبری اور حوزه‌ علمیہ کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ محسن اراکی نے مدرسہ علمیہ فیضیہ قم میں حوزوی طلاب و اساتذہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم راہِ حسین علیہ السلام کے پیروکار ہیں، اور باطل کے آگے سر جھکانا ہمارے لیے حرام ہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کے خلاف حالیہ آپریشنز، خاص طور پر "وعده صادق ۳" کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اپنے 'پالتو کتوں' کو چھوڑ کر غزہ، لبنان، یمن اور ایران کے مظلوم عوام پر ظلم کی نئی لہر چھیڑ دی ہے، تاکہ جبهہ ولایت و اسلام کو جھکنے پر مجبور کر سکے؛ لیکن وہ جان لے کہ ہم ظلم کے آگے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

آیت اللہ اراکی نے حضرت علی علیہ السلام کی خیبر میں شجاعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پرچم لیا اور در خیبر کو اکھاڑ دیا، اسی دن سے وہ حیدر خیبر شکن کہلائے اور آج ہم اسی حیدر کے علمبردار ہیں۔

News ID 1933626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha