7 مئی، 2025، 11:45 AM

امریکہ اسرائیل کے جرائم میں برابر شریک ہے، امریکی رکن کانگریس

امریکہ اسرائیل کے جرائم میں برابر شریک ہے، امریکی رکن کانگریس

امریکی خاتون رکن کانگریس امریکہ پر غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم میں برابر شریک ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹ رکن رشیدہ طلیب نے اسرائیل کی پالیسیوں اور واشنگٹن کی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ غزہ کی تباہی اور فلسطینی عوام کی نسل کشی میں صہیونی حکومت کے جرم میں شریک ہے۔ 

ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نہ صرف غزہ کی تباہی میں شامل ہے بلکہ صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھی شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت گزشتہ 64 دنوں سے غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو روکے ہوئے ہے، اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے جبری انخلا، نسل کشی، مکمل تباہی اور غزہ کے انضمام کا واضح اعلان کیا ہے۔

رشیدہ طلیب نے زور دے کر کہا کہ شروع سے ہی اسرائیلی حکومت کا یہی مقصد رہا ہے اور امریکہ اس میں برابر کا شریک ہے۔

News ID 1932476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha