16 جنوری، 2025، 11:55 AM

فلسطینیوں کی مقاومت اور صبر نے صہیونی حکومت کو عقب نشینی پر مجبور کردیا، رہبر معظم

فلسطینیوں کی مقاومت اور صبر نے صہیونی حکومت کو عقب نشینی پر مجبور کردیا، رہبر معظم

غزہ میں جنگ بندی کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مقاومت اور صبر نے صہیونی حکومت کو عقب نشینی پر مجبور کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں حماس اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت العظمی سید علی خامنہ ای نے جنگ بندی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مقاومت اور صبر کی وجہ سے صہیونی حکومت اپنے مذموم عزائم میں ناکام اور عقب نشینی پر مجبور ہوگئی۔

دنیا کی مختلف زبانوں میں جاری ہونے والے اس پیغام میں رہبر معظم نے کہا ہے کہ آج دنیا والوں کو علم ہوگیا کہ غزہ کے عوام کے صبر اور فلسطینی مقاومت کی استقامت نے صہیونی حکومت کو عقب نشینی پر مجبور کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کتابوں میں لکھا جائے گا کہ ایک دن صہیونی گروہ نے انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے ہزاروں بچوں اور عورتوں کو قتل کردیا اور بالاخر خود شکست سے دوچار ہوگئے۔

پیغام کے اختتام پر "#غزہ_فاتح_ہے" لکھا ہے۔

News ID 1929599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha