3 جنوری، 2025، 1:29 PM

دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں شدید کہرے کا راج، ٹرینیں لیٹ، موسم کا مزید بگاڑ متوقع

دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں شدید کہرے کا راج، ٹرینیں لیٹ، موسم کا مزید بگاڑ متوقع

سال کا تیسرا دن دہلی اور شمالی ہندوستان کے دیگر حصوں میں شدید کہرے کے ساتھ شروع ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سال کا تیسرا دن دہلی اور شمالی ہندوستان کے دیگر حصوں میں شدید کہرے کے ساتھ شروع ہوا۔ آج دہلی میں سیزن کا سب سے زیادہ کہرا دیکھا گیا، جس سے سڑکوں، درختوں اور دیگر مناظر کا نظارہ ممکن نہیں رہا۔ ہائی ویز پر کوہرے کی شدت زیادہ ہے، جبکہ رہائشی علاقوں میں کہرا نسبتاً کم ہے۔

کہرے کی وجہ سے ٹرینوں کی رفتار کم ہو گئی ہے اور فلائٹس پر بھی ممکنہ اثرات کا خدشہ ہے۔ دہلی ایئرپورٹ کے مطابق، اگرچہ ویژبیلیٹی بہت کم ہے لیکن فلائٹس اپنے شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔ تاہم، مسافروں کو اپنی فلائٹ کے بارے میں ایئرلائن سے رابطہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے دہلی میں آج شدید کہرے کے ساتھ کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آنے والے دنوں میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے اور ویک اینڈ پر مغربی ہواؤں کے اثر سے ہلکی بارش کی بھی توقع ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ممکن ہے۔

ہماچل پردیش میں 4 سے 7 جنوری کے درمیان برفباری، جبکہ 5 اور 6 جنوری کو شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر اور لداخ میں 5 جنوری کو بھاری برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دہلی سمیت شمالی میدانوں میں 4 سے 6 جنوری تک ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

News ID 1929291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha