5 دسمبر، 2024، 5:18 PM

ایران اور چین بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران اور چین بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور چین دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات کے علاوہ مختلف بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر بیجنگ کے دورے سے متعلق آگاہ کیا۔

  انہوں نے لکھا کہ آج اپنے چینی ہم منصب آقائے مجاوشو کے ساتھ  ملاقات کے دوران جنیوا میں ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان ایٹمی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکان کے حوالے سے حالیہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

غریب آبادی نے لکھا کہ اس ملاقات میں اہم بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے دوطرفہ بات چیت جاری رکھنے اور بین الاقوامی اداروں میں رابطہ اور تعاون کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایران اور چین دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات کے علاوہ مختلف بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اور چین یکطرفہ پسندی کے خلاف ہیں اور گلوبل ساؤتھ کی مضبوطی اور منصفانہ عالمی نظام کی تشکیل کے حوالے سے  مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔

News ID 1928593

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha