مہر نیوز کے مطابق، شام کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حماہ شہر پر دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے کے لئے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
شامی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے حماہ شہر کے باہر ہائی الرٹ ہیں۔
شامی فوج نے کہا کہ دہشت گرد گروہ بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود حماہ شہر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
شام کی مسلح افواج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دہشت گردوں سے مقبوضہ علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے آپریشن جاری رکھیں گی۔
آپ کا تبصرہ