مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے صوبے حلب میں شامی اور روسی فوج کی جانب سے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے روسی فضائیہ کے ہمراہ ادلب کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں نے حماہ کی جانب پیشقدمی کا دعوی کیا ہے تاہم شامی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماہ میں حالات مکمل پرامن اور کنٹرول میں ہیں۔
روسی خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ ادلب میں النصرہ فرنٹ کے ہیڈکوارٹر پر شامی اور روسی فوج نے حملہ کیا جس میں تنظیم کے سرغنہ ابومحمد الجولانی سمیت کئی اہم رہنما ہلاک ہوگئے ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے بھی ابومحمد الجولانی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
آپ کا تبصرہ