مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں شامی فورسز اور دہشت گرد تنظیم النصرہ کے درمیان لڑائی کے دوران 55 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 28 دہشت گرد حماہ میں، 11 دہشت گردادلب میں، 16 دہشت گرد ادلب کے اطراف میں جبکہ 5 دہشت گردحلب میں ہلاک ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شامی فورسز نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ صوبہ حماہ کے علاقہ تپہ سکیک کے قریب 28 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ باخـبر ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد شام میں سعودی عرب اور ترکی کی سرپرستی میں امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں جنگ لڑ رہے ہیں اور عالم اسلام کی توجہ بیت المقدس کے اہم موضوع سے ہٹا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ