مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے حلب کے اطراف میں کارروائی میں النصرہ دہشت گرد تنظیم سے منسلک 12 وہابی تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حلب کے اطراف میں شامی فوج اور النصرہ دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس میں 12 وہابی تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الطامورہ علاقہ میں شامی فوج اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ