مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب کے اطراف میں شامی فورسز نے وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ سے تعلق رکھنے والے 50 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فورسز نے الشیخ سلیمان علاقہ میں کارروائی کے دوران 50 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فوجی آّریشن میں کئی درجن وہابی دہشت گرد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ ادھر حلب میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئي ہے جس سے 40 فوجیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں داعش دہشت گردوں نے سر میں گولیاں مار کر جاں بحق کیا تھا۔
شام کے شہر حلب کے اطراف میں شامی فورسز نے وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ سے تعلق رکھنے والے 50 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1869853
آپ کا تبصرہ