مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شمالی شہر حلب میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف شامی فورسز کے آپریشن کے دوران جھڑپوں میں 100 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے الملاح علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے شامی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 100 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اس کارروائی کے دوران درجنوں دہشت گرد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے برطانوی گروپ کا کہنا تھا کہ حلب کے شمالی علاقے الملاح میں گذشتہ 24 گھٹنوں سے جاری جھڑپوں میں 100 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس علاقہ میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو ترکی اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے ہلہاک ہونے والے زیادہ تر دہشت گردون کا تعلق القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ سے ہے۔
آپ کا تبصرہ