26 اگست، 2018، 6:24 PM

شامی فورسز کا ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

شامی فورسز کا ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

شامی فورسز نے صوبہ ادلب اور حماہ میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کرکے انھیں زبدست نقصان پہنچایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے صوبہ ادلب اور حماہ میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کرکے انھیں زبدست نقصان پہنچایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے ادلب کے جنوب مشرق میں الخوین قصبہ میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانے پر توپخانہ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

شامی فورسز نے صوبہ حماہ میں بھی دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے اس کارروائیم يں بھی متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر ذرائع کے مطابق شامی فوج صوبہ ادلب پر ہمہ گير آپریشن کرنے کام نصوبہ بنا رہی ہے۔

News ID 1883404

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha