22 ستمبر، 2024، 7:46 PM

ایران میں کوئلے کی کان میں حادثہ، پاکستانی وزیر اعظم کا جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

ایران میں کوئلے کی کان میں حادثہ، پاکستانی وزیر اعظم کا جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

پاکستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران میں کوئلے کی کان میں حادثہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے ایران کی عوام اور حکومت کے لئے ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام دیا۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

News ID 1926836

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha