22 جولائی، 2024، 11:21 AM

صہیونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی مزید بڑھ جائے گی، ایران

صہیونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی مزید بڑھ جائے گی، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صہیونی جارحیت میں اضافے سے فلسطین کے لئے عالمی ہمدردی میں اضافہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یمن نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ میں اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کے لئے یمن پر حملہ کیا۔ خطے میں خوف و ہراس پھیلانے کی صہیونی حکومت کی کوششیں ناکام ثابت ہوں گی۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف جارحیت سے دنیا میں صہیونی حکومت کے خلاف نفرت اور فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی میں اضافہ ہوگا۔

7 اکتوبر 2023 کو حماس کی طرف سے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد صہیونی حکومت نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر حملہ کرکے 38 ہزار سے زائد کو شہید اور 80 ہزار سے زائد کو زخمی کردیا ہے۔

صہیونی حکومت نے غزہ کا مکمل محاصرہ کرکے فلسطینیوں تک انسانی امداد پہنچانے پر پابندی عائد کررکھی ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر صہیونی حکومت کے خلاف شدید احتجاج ہورہا ہے۔

News ID 1925552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha